"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
روزے صرف علاج ہی نہیں بلکہ یہ نفس کے لۓ تطہیر کا کام بھی دیتے اور اجر و ثواب اور اللہ تبارک وتعالی کی رضا کے حصول کا سبب بھی ہیں اور وہ نفس کے لۓ مجاہدہ ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ آدمی روزوں سے صبر اور اجر و ثواب حاصل کرنے کا عادی ہو جائے ۔
اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے :
(تم پر روزے فرض کۓ گۓ ہیں جس طرح کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کۓ گۓ تھے تا کہ تم تقوی اختیار کرو )
اس کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ : تا کہ تم گناہوں اور معاصی سے بچو کیونکہ روزے دار اپنے نفس کو روکنے والا اور اسے بری جگہوں سے بچانے والا ہوتا ہے اور یہی معنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مندرجہ ذیل قول میں پایا جاتا ہے :
( تو اسے روزے رکھنے چاہئیں کیونکہ یہ اس کے لۓ ڈھال اور بچاؤ ہے )
تو اس سے بہت سے لوگ یہ سمجھے ہیں کہ روزہ بندے کو کمزور کر دیتا ہے تو اس کی وجہ سے شہوت میں کمی واقع ہو جاتی ہے اگرچہ یہ ایسے ہی ہے لھذا جو معنی ذکر کیا گیا ہے وہ اس سے زائد ہے اور اس کے ساتھ حاصل بھی ہے۔
اوراس طرح کہ بیشک روزہ اسے اس بات پر برانگیختہ کرتا ہے کہ جس سے اسے خوف آتا ہے اور یا پھر روزے کی برکت سے کیونکہ روزے دار پر ضروری ہے کہ وہ اس کام سے رک جائے کیونکہ جب اسے کھانے پینے سے روکا گیا ہے تو بدرجہ اولی حرام سے بھی رکنا چاہۓ ۔
دیکھیں : فتاوی السبکی جلد نمبر 1 الصیام : حفظ الصیام عن فوت التمام
تو شارع نے جب اس نوجوان کو جو کہ شادی نہیں کر سکتا روزے رکھنے کا حکم دیا ہے تو وہ علم والا اور حکمت والا ہے اور اس میں روزے کا اثر واضح ہے اور یہ بھی کہ وہ شہوت کی کمی اور اس کے ضبط میں معاون ثابت ہوتا ہے اور ہیجان میں تخفیف کا باعث بنتا ہے ۔
اور جو آپ نے دوائی کی مناسبت سے سوال کیا ہے کہ تخفیف شہوت کے لۓ دوائی استعمال کر لیں جو کہ شہوت میں تخفیف کا باعث ہوں اور ان کا کوئی نقصان نہ ہو لیکن ہو سکتا ہے کہ اس وقت زیادہ مفید ثابت نہ ہوں جب آپ اپنے وقت کو عبادات اور ایسی نشاطات میں نہ گزاریں جو کہ جسم کی طاقت کو کم نہ کریں جس طرح کہ سب قسم کی دعوتی اعمال اور محتاجوں کی خدمت وغیرہ اور اسی طرح مرغن غذائیں بھی کم کھانا اور ورزش کرنا اور اپنے آپ کو مفید کاموں میں لگآئے رکھیں اور ایسا ٹائم ٹیبل بنائیں جس میں جسم کی زائد طاقت صرف ہو سکے اور یہ نہ بھولیں کہ شہوت انگیزی سے دور رہنا سب سے اہم اور کرنے والا کام ہے ۔
اور یہ نہ کہیں کہ میں اسی حالت میں چند سال تک رہوں گا ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالی جلد ہی آپ کی شادی میں آسانی پیدا فرما دے ،
واللہ تعالی اعلم .