اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

گاڑى ميں بلند آواز سے ميوزك لگانا

13-08-2007

سوال 34432

گانے سننے كا حكم كيا ہے، اور جو لوگ اپنى گاڑى ميں بلند آواز سے ميوزك چلاتے ہيں ان كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

گاڑى ميں بلند آواز سے ميوزك چلانا علانيہ طور پر معصيت كرنے ميں شامل ہوتا ہے، اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" ميرى سارى امت كو معاف كر ديا جائيگا، ليكن وہ شخص جو اعلانيہ طور پر معصيت كا مرتكب ہو اسے نہيں "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 6069 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2990 ).

اس حديث ميں ہر اس شخص كے ليے سخت وعيد بيان ہوئى ہے جو برائى اعلانيہ طور پر كرتا ہے، اور اسے نشر كرتا اور پھيلاتا ہے، اور اس كى صراحت كرتا ہے، اور يہ مجاہر يعنى اعلانيہ طور پر معصيت كا مرتكب شخص نہ تو اللہ تعالى سے حيا كرتا ہے، اور نہ ہى اللہ كى مخلوق سے، اس ليے ايسے شخص كو اس سے روكنا اور اسے نصيحت كرنى چاہيے.

اللہ تعالى سے ہمارى دعاء ہے كہ وہ مسلمانوں كى حالت سدھارے "

واللہ اعلم .

گلو کاری اور موسیقی
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔