اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

ہديہ دينےوالے كا ہديہ لينے والے سےخريداري كرنا

08-07-2005

سوال 34602

ايك شخص نے اپنےبھائي كو بطورہديہ گاڑي دي اب وہ گاڑي فروخت كرنا چاہتا ہے تو كيا جس نے گاڑي ہديہ كي ہے وہ خريد سكتا ہے يا اس كےليے وہ گاڑي خريدني حلال نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہديہ كرنے والے شخص كےليے اپنے بھائي سے وہ چيز خريدني جائز نہيں جو اس نے ہديہ كي ہے اس كي دليل مندرجہ ذيل حديث ہے :

عمر رضي اللہ تعالي عنہ بيان كرتےہيں كہ ميں نے ايك گھوڑا اللہ تعالي كےراستے ميں جھاد كےليے ديا تو اس كےمالك نے اس كا خيال نہ كيا اور ديكھ بھال نہ كي ميں نے سمجھا كہ وہ اسے اونے پونے داموں ميں فروخت كردےگا لھذا ميں نے رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم سے اس كےمتعلق سوال كيا تو رسول كريم صلي اللہ نے فرمايا:

چاہے وہ تمہيں ايك درھم كا بھي دے تم اسے نہ خريدو اس ليے كہ ہديہ دے كرواپس لينے والا شخص اس كتے كي مانند ہے جو قئ كر كے چاٹ لے .

اللہ تعالي ہي توفيق بخشنے والا ہے .

تحفہ، ہدیہ اور عطیہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔