اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

بٹ کوائن کی خرید و فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟

20-10-2021

سوال 360668

آج کل ڈیجیٹل کرنسی کا لین دین بہت زیادہ بڑھ رہا ہے ہر کوئی اس کرنسی کے عوض اپنی مصنوعات فروخت کر رہا ہے انہی کرنسیوں میں بٹ کوائن بھی شامل ہے، اس کے علاوہ اور بھی مختلف کمپنیوں کی ڈیجیٹل کرنسیاں مارکیٹ میں موجود ہیں، میں اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں، لیکن چونکہ مجھے اس کے شرعی حکم کا علم نہیں ہے اس لیے توقف اختیار کیا ہوا ہے، تو آپ مجھے بتلائیے کہ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

 ڈیجیٹل کرنسیوں کا ابھی تک اصل ماخذ معلوم نہیں ہے، ان کرنسیوں کے بارے میں ابھی بہت سے سوالات ، خطرات، خدشات اور پیچیدگیاں قابل تصفیہ ہیں۔

اس لیے ہم آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ اس میں سرمایہ کاری مت کریں تا آں کہ اس کی حقیقت واضح ہو جائے اور اس کے پس منظر میں موجود افراد سامنے آ جائیں۔

ہمیں ابھی تک ٹھوس بنیادوں پر ایسی کوئی بات نہیں ملی جس کی بنا پر ہم شرعی فتوی صادر کر سکیں۔

واللہ اعلم

سرمایہ کاری
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔