"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
جب کوئي شخص حج یا عمرہ کرنا چاہے ، اورہوائي جہاز میں اس کے لیے احرام باندھنا مشکل ہو ، اورپھراس کے ساتھ اسے میقات کا بھی علم نہ ہو توکیا وہ جدہ تک احرام باندھنے میں تاخیر کرسکتا ہے کہ نہيں ؟
الحمد للہ.
جب کوئي شخص حج یا عمرہ کرنا چاہے اوروہ ہوائي جہاز سے سفر کررہا ہے تواسے اپنے گھرسے غسل کرکے اگر چاہے تواحرام کی چادریں پہن لے اورجب میقات ميں کچھ فاصلہ رہ جائے تووہ حج یا عمرہ کی نیت کرلے ، اوراس میں کوئي مشقت اورمشکل نہيں ہے ۔
اورجب اسے میقات کا علم نہيں تووہ ہوائي جہاز کے پائلٹ یا اس کے عملہ کے ارکان یا کسی ایک ہوائي میزبان یا پھر کسی ثقہ مسافر سے پوچھ سکتا ہے جنہیں اس کا تجربہ بھی ہوتا ہے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے .