اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

خود توحج نہيں کیا لیکن والدین کےحج میں تعاون کررہا ہے

05-06-2004

سوال 36637

کیا کسی انسان کے لیے جائز ہے کہ پہلے خود حج کرنے کی بجائے اپنے والدین کوحج کے لیے بھیجے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہرآزاد ، عاقل بالغ اورحج ادا کرنے کی استطاعت رکھنے والے مسلمان شخص پرعمربھر میں ایک بارحج کی ادائيگي فرض ہے ، اوروالدین سے حسن سلوک اورنیکی کرنا اوران کی واجب کی ادائيگي میں حسب استطاعت معاونت کرنا مشروع ہے ۔

لیکن اگرآپ سب اکٹھے حج نہيں کرسکتے توآپ کوچاہیے کہ پہلے خود حج کریں اورپھراپنے والدین کا حج کرنے میں تعاون کریں ، اوراگرآپ پہلے والدین کوحج کروانے میں تعاون کرتے ہيں توان کا حج صحیح ہوگا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

استطاعت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔