"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اور اگر یہ کام تعلیم کے لیے کیا جاتا ہے تو اس میں کوئ حرج والی بات نہیں ہے ، اوراگر اس سے مقصود یہ ہے کہ وہ سب جمع ہوکر حفظ و تعلیم کے لیے یہ کام کرتے ہیں ان میں سے ایک پڑھتا اور باقی سب سنتے ہیں ، یاپھر ان میں سے ہرایک دوسرے علیحدہ بغیر آواز ملاۓ پڑھتا ہے تو یہ صحیح اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشروع ہے ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( جوقوم بھی اللہ تعالی کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہوکر کتاب اللہ تلاوت کرتی اور آپس میں ایک دوسرے کوپڑھاتے ہیں تو ان پر سکینت کا نزول ہوتا اور انہیں فرشتے گھیر لیتے اور ان کو رحمت ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ تعالی اپنے پاس فرشتوں میں ان کا تزکرہ فرماتے ہیں ) صحیح مسلم ۔ .