"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
الحمدللہجب چھوٹا بچہ یا پھر کم عقل اورمجنون کوئي گمشدہ چيز اٹھالے تواس کی جگہ اس کا ولی اس کا اعلان کرے گا اورضروری ہے کہ وہ ان سے وہ چيز لے لے اس لیے کہ وہ دونوں امانت اورحفاظت کے اہل نہیں ہیں ، اوراگرولی وہ چيز بچے اورمجنون کے پاس ہی رہنے دے اوروہ چيز ضائع ہوجاۓ تو اس پر ضمان ہوگی اوراسے ادا کرنی ہوگی ۔
اوراگر ولی اس کا اعلان کرتا ہے اورمدت گزرنے کےبعد بھی مالک نہیں آتا تووہ چيز ان دونوں کی ہے ۔۔۔ جیسا کہ بڑے اورعقل مند کا حق ہے اسی طرح ان دونوں کوحاصل ہوگی ۔
لقطہ اورگمشدہ اشیاء کے احکام کی تفصیل سوال نمبر ( 5049 ) میں گزر چکی ہے آپ وہاں دیکھ سکتے ہیں ۔
واللہ اعلم .