"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
الحمدللہجب خاوند اوربیوی دونوں اس پر راضی ہوں تو اس میں کوئي حرج نہیں لیکن اگرخاوند اوربیوی کا آپس میں ایک دوسرے سے دوررہنے کی بنا پر کوئي شرعی محذور اورممانعت ہوتو پھر جائز نہیں مثلا:
دونوں میں سے کسی ایک کا حرام کام میں پڑنا ، یا پھر اولاد کی تربیت کا ضياع وغیرہ تو اس صورت میں ان دونوں کا ایک دوسرے سے دور رہنا جائزنہيں ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( نہ توخود نقصان اٹھاؤ اورنہ ہی کسی دوسرے کونقصان پہنچاؤ ) ۔
واللہ اعلم.