"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اسلام کئی قسم کی عبادتیں لایاجواس دین کےکمال کی نشانی ہےکچھ توایسی عبادات ہیں جن میں جمع ممکن ہےاورکچھ ایسی ہیں جن میں جمع ممکن نہیں ۔
ایک دن روزہ رکھنااورایک دن نہ رکھنایہ ایک مستقل عبادت ہےجوکہ نفلی روزوں میں سےسب سےافضل قسم ہے ۔
اوراسی طرح جمعرات اورسوموارکاروزہ ایک مستقل عبادت ہےجن کاآپس میں جمع کرنےکاتصورممکن نہیں توافضل قسم کومقدم کیاجائےگا ۔
لیکن انسان اپنی حالت اورطاقت کااعتبارکرےاورایسےعمل کومقدم نہ کرےجوکہ اس طاقت اورقدرت سےباہرہواوراس نفلی کام کومستقل طورپرنہ کرسکےکیونکہ اللہ تعالی کوعمل وہ پسنداورمحبوب ہےجس پرہمیشگی کی جائےاگرچہ وہ قلیل ہی کیوں نہ ہو ۔
اوراللہ تعالی ہی توفیق بخشنےوالاہے ۔
واللہ اعلم .