"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
ہم آپ كو نصيحت كرتے ہيں كہ آپ اپنى بيٹى كى اسلامى تربيت كى كوشش كريں، اور كبھى بھى اسے مت چھوڑيں؛ كيونكہ كل روز قيامت آپ سے بچى كے بارہ ميں دريافت كيا جائيگا.
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" تم ميں سے ہر ايك ذمہ دار ہے، اور اسے اس كى رعايا كے بارہ ميں سوال كيا جائيگا "
اور اس كے علاوہ ايك امر يہ بھى ہے كہ اگر وہ آپكى تربيت كى بنا پر ہدايت پا كر نيك و صالح اعمال كرتى ہے تو آپ كو بھى اس كا اجروثواب حاصل ہوگا، اور پھر آپ اپنا جگر كا ٹكڑا اس كے پاس كيسے چھوڑ سكتے ہيں جو اسے جہنم كے عذاب كى طرف لے جائے.
اللہ سبحانہ و تعالى نے كفار كے بارہ ميں فرمايا ہے:
يہ تو آگ كى طرف بلاتے ہيں اور اللہ سبحانہ و تعالى اپنے حكم سے جنت اور بخشش و مغفرت كى طرف بلاتا ہے البقرۃ.
اس ليے آپ اپنى بيٹى كى حرص ركھيں، ان شاء اللہ اللہ تعالى آپ كى مدد فرمائيگا اور آپ كے معاملہ ميں آسانى پيدا فرمائيگا.