"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
آپ اس کے بارہ میں کسی اورسے پوچھنے کی کوشش کریں :
یعنی اس اوراس کے موجودہ حالات کےمتعلق جن کا وہ دعوی کررہا ہے اس کی تحقیق کریں ، آپ اس کے قریبی لوگوں میں سے ایسے لوگ حاصل کرسکتی ہیں جو آپ کو اس کے متعلق نئے اورتازہ حالات کے متعلق معلومات دیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ جن سے اس کے متعلق سوال کریں وہ صالح قسم کی عورتیں ہوں تا کہ آپ کومعلومات بھی صحیح ، سچی اورمفید مل سکيں ۔
اوریہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس سوال اوراس کے بارہ میں معلومات کے حصول میں وقت لگے گا ، لیکن معاملہ کی سنگینی کومد نظر رکھتے ہوۓ اس وقت کوصرف کرنے اورانتظار کرنے میں کوئي حرج نہيں ، اس کے بعد اگرآپ کواس مسجد جہاں پر وہ نماز کی ادائيگي کرتا ہے یا پھر درس میں حاضرہوتا اورجوکیسٹیں سنتا اورکتابیں پڑھتا ہو ان سب اشیاء کی روشنی میں اس شخص کی سچائي ظاہر ہوجاۓ ، ( اوراللہ تعالی ایسا نہ کرے ) اورآپ اتنی طاقت رکھیں کہ دوسری شادی کی ناکامی بھی برداشت کرسکیں تواس حالت میں اس سے شادی کرنے میں کوئي مانع نہیں ۔
اللہ نہ کرے آپ کوشادی کے بعد اس کی منافقت اوردھوکہ دہی کی بنا پر اس سے علیحدگي اختیار کرنی پڑے توپھریہ کوئي بہت بڑا خسارہ نہيں ہوگا ۔
اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ شادی کے لیے کچھ شروط رکھیں ، اورعقد نکاح کے وقت اس سے کچھ مطالبے کریں مثلا پنجگانہ نماز کی اوقات مقررہ پر ادائيگي ، اورھلاکت وتباہی والی اشیاء مثلا شراب نوشی ، اورفحاشی و بدکاری ، وغیرہ سے اجتناب ، وغیرہ ۔
اورآپ اسے یہ واضح کردیں کہ وہ ظاہر کودیکھتے ہوۓ اس کے ساتھ معاملات کررہی ہے ، اندرونی معاملات کا اللہ تعالی کوہی علم ہے ۔
اوراس کے ساتھ ساتھ آپ استخارہ کرنانہ بھولیں ، ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کوصحیح اوربہتر فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ، اورآپ کوصحیح راستہ کی طرف راہنمائی کرے ، اور اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اورصحابہ کرم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماۓ ۔
واللہ اعلم .