"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
خوشبو لگا كر عورت كا بازار جانا اور گھر سے باہر نكلنا ممنوع ہے، اورعورت كے ليے جائز نہيں كہ وہ خود اس طرح نكلے، يا پھر مہمان اور ملنے كے ليے جانے والى عورتوں كى اس ميں مدد كرے، بلكہ اسے چاہيے كہ وہ انہيں نصيحت كرتے ہوئے كہے:
ہم چاہتے تو يہى ہيں كہ آپ كو خوشبو لگائيں، ليكن عورت كا خوشبو لگا كر گھر سے باہر اور بازار جانا ممنوع ہے.
تو اس طرح نصيحت اور اللہ تعالى كے جانب سے حرام كے ارتكاب كو ترك كرنا دونوں ہى جمع كر سكتى ہے.