"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
ان كا معاملہ اللہ تعالى كے سپرد جو ان كى نيتوں كو جانتا ہے، كيونكہ جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے دريافت كيا كہ:
ايك شخص بہادى اور شجاعت كے ليے لڑائى كرتا ہے، اور ايك شخص حميت كےليے اور ايك رياء و دكھلاوے كے ليے لڑتا ہے تو ان ميں سے في سبيل اللہ كون ہے؟
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جس نے اللہ تعالى كا كلمہ بلند كرنے كے ليے لڑائى كى وہ في سبيل اللہ ہے"
صحيح بخارى ( 1 / 40 ) صحيح مسلم ( 3 / 151 ).
اور اس بنا پر شہيد اسے شمار كيا جائےگا جو اعلاء كلمۃ اللہ كے ليے لڑتا ہوا قتل ہوا ہو.
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.