"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
عورتوں كو مردوں سے عليحدہ ركھنے كى كوشش كرنى چاہيے، اگرچہ نماز كے ليے مخصوص جگہ چھوٹى ہى كيوں نہ ہو، چنانچہ سب مرد و عورت كو يہ علم ہونا چاہيے كہ مسجد كا آخرى اور پچھلا حصہ عورتوں كے ليے مخصوص ہے، اور اس ميں عورتوں كے ليے كوئى آڑ لگا كر تحديد كرنى ممكن ہے چاہے زمين پر لائن ہى لگا دى جائے، كہ مردوں اور عورتوں كے مابين كافى خلاء ہو، تو اس طرح بعد ميں آنے والے مرد اپنے بھائيوں كے پيچھے اور عورتوں كے آگے نماز ادا كريں.
واللہ اعلم .