"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
مجھے میرے دانتوں سے الحمد للہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، البتہ یہ ہے کہ میرے دانتوں کی ہڈی پیلی ہے اور سفید رنگ کے دھبے بھی ہیں جس سے مجھے بہت سے زیادہ شرمندگی بھی ہوتی ہے اور تنگی بھی محسوس ہوتی ہے، میں نے دانتوں کی صفائی کے بارے میں پوچھا تو مجھے ڈینٹل ڈاکٹر نے کہا کہ: آپ کو دانت صاف کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ آپ کے دانتوں کی ہڈی پیلی ہے، پھر مجھے انہوں نے بتلایا کہ ایک ایسا مادہ ہے جو دانتوں پر لگانے سے دانت سفید نظر آتے ہیں اور یہ سفیدی بھی طبعی سفیدی ہو گی، اور اس طرح سے میری یہ مشکل آسان ہو سکتی ہے، تو کیا دانتوں کی یہ پالش کروانا جائز ہو گا؟
الحمد للہ.
مذکورہ پالش کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے، چاہے یہ پالش ہمیشہ دانتوں پر لگی رہے گی تب بھی کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ اصل تو جواز ہوتا ہے، اور ہمیں کسی ایسی چیز کا علم نہیں ہے جو شرعی طور پر اس کے لیے مانع بنے۔
واللہ اعلم