منگل 7 رجب 1446 - 7 جنوری 2025
اردو

تشھد كا طريقہ معلوم كرنا چاہتا ہے

11417

تاریخ اشاعت : 05-05-2008

مشاہدات : 11090

سوال

ميں اچھى طرح عربى كے تلفظ كو ادا نہيں كر سكتا، اس ليے چاہتا ہوں كہ آپ عربى ميں تشھد لكھ ديں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ذيل ميں ہم نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت شدہ تشھد كے چند ايك صيغے پيش كرتے ہيں:

1 - ابن مسعود رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں:

" ميرى ہتھيلى رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى دونوں ہتھيليوں كے درميان تھى تو آپ نے مجھے تشھد اس طرح سكھائى جس طرح قرآن كى كوئى سورۃ سكھائى جاتى ہے:

" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ "

سب درود اور وظيفے اللہ ہى كے ليے ہيں، اور سب عجز و نياز اور سب صدقے خيرات بھى اللہ ہى كے ليے ہيں، اے نبى صلى اللہ عليہ وسلم آپ پر سلام اور اللہ كى رحمت اور اس كى بركتيں ہوں، سلام ہو ہم پر اور اللہ كے نيك و صالح بندوں پر، ميں گواہى ديتا ہوں كہ اللہ تعالى كے سوا كوئى معبود برحق نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہيں "

صحيح بخارى كتاب الاستئذان حديث نمبر ( 6265 ).

علماء كرام كے ہاں تشھد كے سب سے بہترين اور احسن اور صحيح ترين الفاظ يہى ہيں، اور يہ الفاظ پہلى تشھد ميں كہے جائينگے، اور آخرى تشھد ميں ان كے ساتھ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود بھى پڑھا جائيگا، جسے درود ابراہميى كا نام ديا جاتا ہے.

ابن قيم رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنى امت كے ليے آخرى تشھد ميں اپنے اوپر درود پڑھنا مشروع كيا ہے "

ديكھيں: الصلاۃ و حكم تاركھا ( 1 / 284 ).

درود كے وراد شدہ صيغوں ميں يہ بھى شامل ہے:

2 - رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

تم يہ پڑھو:

" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "

اے اللہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل پر رحمتيں نازل فرما، جس طرح تو نے آل ابراہيم عليہ السلام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائيں، اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل پر بركتيں نازل فرما جس طرح تو نے جہانوں ميں ابراہيم عليہ السلام كى آل پر رحمتيں نازل فرمائيں، يقينا تو تعريفوں كے لائق اور بزرگى والا ہے "

اور سلام پڑھا كرو، جس طرح تم جان چكے ہو "

صحيح مسلم كتاب الصلاۃ حديث نمبر ( 405 ).

اور سنت يہ ہے كہ تشھد كے بعد يعنى يہى كلمات اور درود پڑھنے كے بعد سلام پھيرنے سے قبل دعائيں كى جائيں، اس كى تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 5236 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد

متعلقہ جوابات