ہفتہ 4 رجب 1446 - 4 جنوری 2025
اردو

مسجد قريب ہونے كے باوجود كسى اور جگہ نماز ادا كرنا

21345

تاریخ اشاعت : 03-11-2006

مشاہدات : 5617

سوال

ہاسپٹل ميں كئى ايك جماعتيں ہوتى ہيں، حالانكہ مسجديں قريب ہيں كيا مسجد ميں جانا لازم ہے يا كہ ہاسپٹل ميں جماعت كے ساتھ نماز ادا كرنا كافى ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس ميں تفصيل ہے:

ہاسپٹل ميں جس شخص كا رہنا ضرورى ہے مثلا چوكيدار يا مريض جو مسجد نہيں جا سكتا تو ان كے ليے مسجد جانا ضرورى نہيں، بلكہ وہ اپنى جگہ پر ہى جس جماعت كے ساتھ نماز ادا كرسكتے ہوں نماز ادا كرينگے.

ليكن جو شخص مسجد جا سكتا ہے اس كو شرعى دلائل پر عمل كرتے ہوئے مسجد ميں جا كر نماز ادا كرنا واجب ہے.

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس نے اذان سنى اور بغير كسى عذر كے نماز كے ليے نہ آيا تو اس كى نماز نہيں "

ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہ سے عرض كيا گيا:

عذر كيا ہے ؟

تو انہوں نے فرمايا: خوف يا بيمارى "

اسے ابن ماجہ، دار قطنى نے روايت كيا ہے، ابن حبان اور امام حاكم نے اسے صحيح قرار ديا ہے، اور اس كى سند صحيح ہے.

ماخذ: ديكھيں: مجموع فتاوى و مقالات للشيخ ابن باز ( 6 / 23 )