بدھ 8 رجب 1446 - 8 جنوری 2025
اردو

كيا خطبہ جمعہ كے دوران مسواك كى جاتى ہے ؟

22278

تاریخ اشاعت : 17-07-2006

مشاہدات : 6322

سوال

نماز جمعہ ميں مسواك كرنے اور كنكرياں چھونا كب ممنوع ہو گا ؟
كيا يہ امام كے منبر پر چڑھنے يا كہ خطبہ كى ابتدا كے وقت ؟ كيونكہ ميں نے ديكھا ہے كہ لوگ امام كے خطبہ شروع ہونے كے بعد مسواك كرنا ترك كرتے ہيں، اور بعض تو دوران خطبہ بھى مسواك كرتے رہتے ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

سنت تو يہ ہے كہ خطبہ ميں خاموشى اختيار كرنا اور مسواك نہ كى جائے ، حتى كہ خطبہ ختم ہو جائے، تا كہ اس كے متعلق وارد شدہ احاديث پر عمل ہو سكے.

ليكن جو شخص دوران خطبہ مسجد ميں داخل ہو اسے تحيۃ المسجد كى دو ركعت ادا كرنا ہونگى كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جب تم ميں سے كوئى ايك جمعہ كے روز مسجد ميں آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ ہلكى اور تخفيف كے ساتھ دو ركعت ادا كرے "

صحيح بخارى حديث نمبر الجمعۃ ( 1100 ) صحيح مسلم الجمعۃ حديث نمبر ( 1449 ) يہ الفاظ مسلم كے ہيں.

واللہ اعلم  .

ماخذ: ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 336 )