بدھ 8 رجب 1446 - 8 جنوری 2025
اردو

جب دوران استنجا بدن میں پانی پہنچ جائے تو؟

سوال

کیا استنجا کرتے وقت پاخانے والی جگہ میں پانی کے داخل ہونےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

استنجا کرتے وقت دبر میں پانی داخل ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، کیونکہ یہ کھانا پینا تو نہیں اورنہ ہی اس کے قائم مقام اورمعنی میں ہے ۔

سوال نمبر ( 22959 ) اور ( 22927 ) کے جوابات میں یہ بات بیان کی جاچکی ہے کہ انیما وغیرہ جو کہ دبرکے راستہ سے ہی کیا جاتا ہے روزہ توڑنے والی اشیاء میں شامل نہيں آپ مزید تفصیل کے لیے ان سوالات کے جوابات کا مطالعہ ضرور کریں ۔

اورہم سائل کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے مسائل میں تکلف نہ کرے ، کیونکہ اس کی کوئي صرورت ہی نہيں ، کیونکہ طہارت اورپاکیزگي و استنجا کرنے کے لیے دبر میں پانی داخل کرنا زیادتی ہے اوردین میں غلو و تنطع ہے ۔

اورپھر نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا توفرمان ہے :

( غلو کرنے والے ہلاک ہوگئے ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب