منگل 7 رجب 1446 - 7 جنوری 2025
اردو

ویکس سونگنا

سوال

میں ویکس سے پیدا ہونے والی بو کے بارہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا روزہ کی حالت میں ویکس پیشانی اورناک پر ملی جاسکتی ہے ، اورکیا یہ معدہ میں تو نہیں چلی جاتی ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ویکس سے پیدا ہونے والی مہک روزے پر اثر انداز نہيں ہوتي کیونکہ یہ صرف مہک ہی ہے جو معدہ میں نہيں جاتی اوراس کا جسم نہيں ہے ۔

آپ مزید تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 37706 ) کے جواب کا مطالعہ کریں

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب