بدھ 8 رجب 1446 - 8 جنوری 2025
اردو

طواف افاضہ نہيں کیا

سوال

میں نے طواف افاضہ نہيں کیا کیونکہ میرا خیال تھا کہ پہلا طواف ہی کافی ہے ، لھذا اب مجھ پرکیا لازم آتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

شیخ ابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں :

طواف افاضہ ارکان حج میں سے ایک رکن ہے جس کے بغیر حج مکمل نہيں ہوتا ، لھذا جب کوئي شخص طواف افاضہ ترک کردے تواس کا حج مکمل نہيں ، طواف افاضہ کرنا ضروری ہے لھذا وہ شخص واپس آئے اورطواف کرے اگرچہ اپنے ملک سے ہی واپس آئے اورطواف کرے ۔

اوراس حالت میں جبکہ اس نے ابھی تک طواف افاضہ نہيں کیا اس کے لیے اپنی بیوی سے میل جول کرنا بھی جائزنہيں کیونکہ وہ ابھی تک تحلل ثانی سے حلال نہيں ہوا ، کیونکہ اگروہ حج تمتع یا قران کرنے وال شخص ہوتو طواف افاضہ اورسعی کے بغیر دوسرا تحلل ہی نہیں ہوتا اوراگرحج مقرد کرنے والا ہواوراس نے طواف قدوم کے ساتھ سعی نہيں کی توپھروہ بھی طواف افاضہ اورسعی کے بغیر مکمل حلال نہيں ہوسکتا ۔ اھـ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی ارکان اسلام صفحہ نمبر( 541 ) ۔