بدھ 3 شوال 1446 - 2 اپریل 2025
اردو

كيا تحيۃ المسجد ادا كرے يا كہ اذان سنے ؟

سوال

ميں مسجد ميں داخل ہوا تو نماز كے ليے اذان ہو رہى ہو تو كيا ميں تحيۃ المسجد ادا كروں يا كہ اذان ختم ہونے كا انتظار كروں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

افضل تو يہ ہے كہ پہلے اذان كا جواب ديا جائے، اور پھر تحيۃ المسجد ادا كى جائے تا كہ دونوں فضيلت والے كام جمع ہو سكيں، اور اس معاملہ ميں وسعت ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 373 )