الحمد للہ.
آ پ دونوں تاریخیں اکٹھی لکھا کریں، اور اس میں یہ خیال کریں کہ پہلے ہجری تاریخ لکھیں، پھر بعد میں عیسوی لکھیں، اس کے لیے درمیان میں "بمطابق" کا لفظ لگا دیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قمری مہینوں میں چاند کو بنیاد بنایا جاتا ، اور چاند کو دیکھ کر تاریخ کا اندازہ لگانا بالکل آسان ہوتا ہے جبکہ عیسوی کیلنڈر کے لیے ایسی کوئی علامت نہیں ہے، صرف حساب ہی ہے، اسی وجہ سے اسلامی شریعت میں روزوں، حج، اور اعتکاف وغیرہ کے لیے معیار عربی مہینے ہیں۔ لہذا پہلے ہجری تاریخ لکھنے سے اسلامی شعائر کا اظہار بھی ہے، اور بالخصوص اس عمل سے ان کو بھی اس کا علم ہو جائے گا جو اس سے نابلد ہیں۔
واللہ اعلم