منگل 7 رجب 1446 - 7 جنوری 2025
اردو

نماز كے بعد اجتماعى استغفار كرنا

سوال

كيا نماز سے فارغ ہو كر امام كے ساتھ بلند آواز سے اجتماعى استغفار كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مستقل فتوى كميٹى كے فتاوى جات ميں درج ہے:

" نماز پنجگانہ يا سنت مؤكدہ كے بعد بلند آواز سے دعا كرنا يا نماز كے بعد مستقل طور پر ہميشہ اجتماعى دعا كرنا بدعت منكرہ ہے؛ كيونكہ يہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت نہيں، اور نہ ہى صحابہ كرام سے اس كا ثبوت ملتا ہے "

ديكھيں: فتاوى اسلاميہ ( 1 / 319 ).

مزيد تفصيل ديكھنے كے ليے سوال نمبر ( 10491 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب