جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

کیا ماں کے قبول اسلام سےاس کے دونوں بچوں کو بھی کلمہ پڑھنا ہوگا

سوال

میں عیسائیت چھوڑ کردخول اسلام کےمرحلہ میں ہوں اور نو9 برس سے خاوند کے بغیر زندگی گزاررہی ہوں میرا ایک چودہ سالہ بیٹا اورگیارہ سالہ بیٹی بھی ہے ، مجھے یہ توعلم ہے کہ مجھے اسلام قبول کرنے کے لیے کلمہ پڑھنا ہوگا لیکن کیامیرے بیٹے اوربیٹی کوبھی کلمہ پڑھنا ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


دخول اسلام کے لیے اللہ تعالی کی وحدانیت اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دینا شرط ہے ۔

مسلمان والدین کے ہاں جوبچا پیدا ہوتا ہے اسے کلمہ پڑھنے کی ضرورت نہیں اس لیے کہ وہ والدین کے تابع حکما مسلمان ہے ، الا یہ کہ وہ کوئ نواقض اسلام والا کام کرے ۔

اوروہ بچہ جوغیرمسلم والدین کے ہاں پیدا ہوا ہو اسے اسلام قبول کرنے کے لیے کلمہ پڑھنا ضروری ہے ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير