بدھ 8 رجب 1446 - 8 جنوری 2025
اردو

خاوند سے مجامعت كے بعد ماہوارى آ جائے تو غسل كب كيا جائيگا ؟

تاریخ اشاعت : 09-09-2006

مشاہدات : 8203

سوال

جب خاوند بيوى سے مجامعت كرے اور بعد ميں ماہوارى شروع ہو جائے تو كيا جماع كے بعد غسل كرنا ضرورى ہے، يا كہ ماہوارى ختم ہونے كے بعد ايك بار ہى غسل كيا جائيگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب خاوند بيوى سے مجامعت كرے اور بعد ميں غسل سے قبل ہى ماہوارى شروع ہو جائے تو ماہوارى ختم ہونے سے قبل غسل نہيں كرےگى ليكن اگر وہ قرآن كى تلاوت كرنا چاہے تو اس كے ليے غسل جنابت كرنا ضرورى ہے، كيونكہ اہل علم كے راجح قول كے مطابق جنبى شخص كے ليے قرآن مجيد كى تلاوت كرنا جائز نہيں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ سعد الحمید