جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

ایسا شخص ہے جو کوئی بھی اس کے پاس جائے اسے مخفی اور خاص امور کی خبریں دیتا ہے ۔

سوال

ایک دجال یہ گمان کرتا ہے کہ وہ علم غیب جانتا ہے اور وہ یہ کام جن لوگوں کو جن چمٹیں ہوں ان پر پڑھ کر کرتا ہے اور انہیں لکھے ہوئے اوراق کی دھونی لینے کو کہتا ہے اور انہیں پہننے کے لئے تعویذ دیتا ہے اور اگر شرابی آدمی اس کے پاس علاج کے لئے آئے تو اسے یہ بتلاتا ہے کہ اس نے کل شراب نوشی کی ہے اور باقی فلاں جگہ پر رکھی ہے تو میں تیرا علاج اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک تو شراب نوشی ترک نھیں کرے گا تو وہ اس کا اعتراف کرتا ہے آپ ہمیں اس معاملہ میں فتوی دیں ۔
اور کیا ہم اس کے ساتھ کھائیں اور اسے سلام کریں اور اس کے پیچھے نماز پڑھیں کیونکہ بعض اوقات وہ نماز بھی پڑھاتا ہے اور ہم نے اسے نصیحت بھی کی ہے لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتا اور وہ یہ کہتا ہے کہ میں حق پرہوں ۔۔۔۔۔ ہمیں فتوی دیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

 یہ شخص بلا شک کاہنوں میں سے ہے جو کہ شیطانوں کو استعمال کرتے ہیں اور ان اشیاء کے ساتھ ان کا تقرب حاصل کرتے ہیں جو کہ شیطانوں کو محبوب ہوتی ہیں حتی کہ وہ بعض ان امور پر اطلاع پاتے ہیں جو کہ غائب ہیں اور یہ کام جنوں کے لئے ذبح کرنا اور ان کے ناموں کے ساتھ پکا کر اور حرام اشیاء اور نجاست وغیرہ کھا کر اللہ کی نافرمانی اور جنوں کی اطاعت کرتے ہیں۔

اوریہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ یہ شرک اور کفر ہے تو اس بنا پر ان سے توبہ کروانی چاہئے اگر توبہ نہ کریں تو قتل کیا جائے گا اور ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی ۔

واللہ اعلم ۔ .

ماخذ: دیکھیں کتاب : اللولو المکین من فتاوی ابن جبرین ص 20 ۔