جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

لڑکی سے زنا کے بعد شادی کرنا چاہتا ہے لیکن لڑکی کا والد تیار نہیں

10340

تاریخ اشاعت : 17-09-2003

مشاہدات : 8477

سوال

دوبرس سے میری ایک گرل فرینڈ ( معشوق ) تھی جس کےساتھ میں بالآخر زنا بھی کیا ، اب میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کا والد اسے مجھ سے دوررہنے کا کہتا ہے اورمیرے ساتھ شادی پر تیار نہیں ۔
اگرمیں اس کےوالدین کویہ بتاؤں کہ میں نے ان کی صاحبزادی کا کنوارہ پن ختم کردیا ہے توکیا میں اس سے شادی کرنے کا حق رکھوں گا ؟
مجھے یہ علم ہے کہ میں نے بہت بڑا گناہ اورغلطی کی ہے لیکن یہ اس وقت ہوئي جب میں غیر مسلم تھا ، ان کے پیدائيشی ملک میں یہ قانون ہے کہ جوکسی بھی لڑکی کا کنوارہ پن ختم کردے ( یعنی کنواری لڑکی سے زنا کرے ) اسے اس لڑکی سے شادی پر مجبور کیا جاتا ہے ، لیکن ہم اس وقت برطانیا میں ہیں توکیا اس کا کوئي اثر ہے ؟ میری راہنمائي کریں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.


آپ پر واجب ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے آپ اس فعل اورعظیم گناہ سے توبہ کریں اوراس کے ساتھ ساتھ کثرت سے استغفار اوراعمال صالحہ کریں شائد کہ اللہ سبحانہ وتعالی آپ کی توبہ قبول کرتےہوۓ گناہ معاف فرما دے ۔

جس لڑکی سے آپ نے زنا کیا ہے اس سے آپ شادی نہیں کرسکتے لیکن اگر آپ دونوں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرتے ہوۓ توبہ کریں اورپھر اس کا استبراء رحم ظاہر ہوجاۓ ( یعنی اسے حمل نہ ہو ) اوراس کا شرعی ولی آپ سے شادی کرنے پر رضامند بھی ہو تو پھر آپ اس سے شادی کرسکتے ہيں ۔

لیکن اگریہ سب کچھ نہیں ہوتا تو پھرآپ کوئي اور عفت و عصمت کی مالک لڑکی تلاش کریں ، اورآپ اپنی اس عظیم غلطی کا احساس کریں اللہ تعالی ہمیں اورآپ کومعاف فرماۓ ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد