112057: ماہ رمضان كے آخرى دن مسلمان ہونے والے شخص كا فطرانہ


اگر كوئى شخص ماہ رمضان ميں آخرى دن اسلام قبول كرے تو كيا اس پر فطرانہ فرض ہو گا ؟

Published Date: 2010-09-10

الحمد للہ:

" جى ہاں اس كے ليے فطرانہ كى ادائيگى كرنا فرض ہے؛ كيونكہ وہ مسلمانوں ميں شامل ہے، اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما كى حديث ميں آيا ہے كہ:

" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہر مسلمان آزاد اور غلام مرد و عورت اور چھوٹے بچے اور بڑے پر ايك صاع كھجور يا جو فطرانہ فرض كيا " انتہى

فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ.

ديكھيں: الاجابات على اسئلۃ الجاليات ( 1 / 8 - 9 ).
Create Comments