11553: فوت شدہ عورت كے پيٹ سے بچہ نكالنے كا حكم


جب حاملہ عورت فوت ہو جائے اور ڈاكٹر يہ فيصلہ كريں كہ پيٹ ميں بچہ ابھى تك زندہ ہے تو كيا بچہ نكالنے كے ليے اپريشن كرنا جائز ہے ؟

Published Date: 2006-04-24

الحمد للہ :

جب عورت فوت ہو جائے اور اس كے پيٹ ميں بچہ ہو تو اكثر اور غالب طور پر تو بچہ بھى ماں كے ساتھ ہى مر جاتا ہے، اور اگر باقى بھى رہے تو بہت كم مدت اور لحظہ تك زندہ رہتا ہے.

ليكن اگر ہم فرض كر ليں كہ يہ صحيح ہو اور پيٹ چاك كر كے بچہ كو زندہ بچانا ممكن ہو تو حنابلہ كا فيصلہ يہ ہے كہ جب يہ ثابت ہو جائے كہ ماں كے پيٹ سے بچہ زندہ نكالا جاسكتا ہے تو پيٹ چاك كرنے ميں كوئى حرج نہيں ہے.

وہ كہتے ہيں: اس كے پيٹ كا اپريشن كر كے بچہ زندہ نكال ليا جائےگا، اور پھر اس كے پيٹ كو سى كر دفن كر ديا جائےگا.

فتاوى فضيلۃ الشيخ عبد اللہ بن حميد صفحہ نمبر ( 174 ).
Create Comments