12492: كيا ميت كو غسل دينے والا شخص دوسروں كو شر اور خير كى علامات بتا دے؟


كيا غسل دينے والا شر اور خير كى بعض علامات بتا دے ؟

Published Date: 2006-05-03

الحمد للہ :

خير و بھلائى كى علامات بتانے ميں تو كوئى حرج نہيں، ليكن شر و برائى كى علامات نہ بتائے كيونكہ يہ غيبت ہے، ليكن اگر وہ يہ كہے كہ:

بعض ميتيں سياہ وغيرہ ہوتى ہيں تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن يہ منع ہے كہ وہ كہتا پھرے ميں نے فلان كو غسل ديا تو اس ميں يہ يہ شر كى علامات ديكھيں، كيونكہ اس سے ميت كے اہل وعيال كو تكليف اذيت ہو گى جو كہ غيبت ميں شامل ہوتى ہے.

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 123 ).
Create Comments