جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

قبرستان كے شروع ميں ہى ايك بار مردوں كو سلام كرنا كافى ہے

12624

تاریخ اشاعت : 11-08-2006

مشاہدات : 3972

سوال

كيا قبرستان كے شروع ميں ايك بار ہى مردوں كو سلام كرنا ( يعنى قبرستان والى دعا پڑھنا ) كافى ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ:

يہى كافى ہے اور اس طرح زيارت ہو جاتى ہے، اور اگر قبريں دور دور ہوں تو پھر سب طرف سے قبروں كى زيارت كرنے ميں كوئى حرج نہيں.

ديكھيں: كتاب

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 335 ).

اور شيخ رحمہ اللہ تعالى سے يہ بھى سوال كيا گيا كہ:

كيا قبروں كى زيارت كرتے وقت زائر كے ليے اس قبر تك پہنچنا مشروع ہے جس كى زيارت كرنا مقصود تھى؟

تو شيخ رحمہ اللہ تعالى كا جواب تھا:

پہلى قبر كے پاس ہى كافى ہے، اور اگر وہ اس قبر تك جانا چاہے جس كى زيارت كرنا مقصود ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں ہے.

ماخذ: الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ