ہفتہ 11 شوال 1445 - 20 اپریل 2024
اردو

معدہ سے كھانا واپس اوپر آنے كا روزے پر اثر

سوال

مجھے معدہ كى ايك بيمارى لاحق ہے كہ جب ميرے مونہہ ميں كوئى سائل چيز ہو تو معدہ سے كھانا اوپر آجاتا ہے، رمضان المبارك ميں بھى ايسا ہوا كيا مجھے قضاء ميں روزہ ركھنا ہو گا يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر معدہ سے كوئى چيز نكل كر مونہہ ميں آ جائے تو روزے دار كے ليے اسے باہر پھينكنا ضرورى ہے، اگر اس نے جان بوجھ كر نگل ليا تو اس كا روزہ باطل ہو جائيگا، اور اگر وہ عمدا نہيں نگلتا تو اس پر كچھ لازم نہيں آئيگا.

اللہ سبحانہ و تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.

الشيخ عبد العزيز آل شيخ.

الشيخ عبد اللہ بن غديان.

الشيخ صالح الفوزان.

الشيخ بكر ابو زيد.

ماخذ: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء المجموعۃ الثانيۃ ( 9 / 211 )