جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

بالوں کو سنوارنے کیلئے انڈے کی زردی اور مہندی ملا کر لگانا

14284

تاریخ اشاعت : 03-01-2008

مشاہدات : 5835

سوال

كيا بالوں كو كھولنے كے ليے مہندى كے ساتھ انڈے كى زردى ملا كر استعمال كرنى جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر مہندى كے ساتھ انڈے كى زردى يا دوسرے مباح امور كے استعمال ميں كوئى فائدہ ہو تو اس كے استعمال ميں كوئى حرج نہيں ـ اگر اس سے بال لمبے يا نرم يا كوئى اور فائدہ ہوتا ہو يا بال گرنے سے محفوظ ہوتے ہوں تو اس كے استعمال ميں كوئى حرج نہيں ہے.

ماخذ: الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ