20019: دورانِ احرام بغیر خوشبو کی کریم استعمال کرنا


سوال: کیا ہم حج کے دوران مسواک، ٹوتھ پیسٹ، جلد تر وتازہ رکھنے کی کریمیں وغیرہ لگا سکتے ہیں؟

Published Date: 2016-08-25

الحمد للہ:

"اگر ان چیزوں میں خوشبو نہ ہو تو ان کا استعمال  حرام نہیں ہو گا؛ کیونکہ احرام کی حالت میں خوشبو  لگانا یا ایسی چکنی چیز کا استعمال منع ہے جس میں خوشبو ، یا عطر شامل ہو۔

ابن قدامہ رحمہ اللہ احرام میں ممنوعہ امور کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں:  اگر کوئی دورانِ احرام اپنے بدن، کپڑے پر خوشبو لگائے یا خوشبو دار تیل استعمال کرے، یعنی جلد پر ایسا تیل لگائے جس کے لگانے سے اس میں سے خوشبو آئے تو یہ جائز نہیں ہے؛ کیونکہ ایسا تیل  لگانے سے خوشبو آتی رہے گی" انتہی.
"الشرح الممتع از ابن عثیمین" (7/158)
Create Comments