بدھ 15 شوال 1445 - 24 اپریل 2024
اردو

كرنسى كى تبديلى

سوال

ايك كرنسى سے دوسرى كرنسى ميں تبديل كردہ مال كا حكم كيا ہے؟ مثلا ميں سعودى ريال ميں تنخواہ وصول كرتا ہوں اور اسے سوڈانى ريال ميں تبديل كروا ليتا ہوں، يہ علم ميں ركھيں كہ ايك سعودى ريال تين سوڈانى ريال كے برابر ہے كيا يہ سود تو نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ايك ملك كى نقد كرنسى كا دوسرے ملك كى نقدى سے تبديل كروانا جائز ہے، اگرچہ جنس كے اختلاف كى بنا پر اس كى مقدار ميں فرق بھى ہو، جيسا كہ سوال ميں مذكورہ مثال ميں بھى بيان ہوا ہے، اس كے جواز كى ايك شرط ہے كہ مجلس ميں ہى كرنسى يا پھر چيك، يا ڈرافٹ كے پيپر وغيرہ اپنے قبضہ ميں كر ليے جائيں تو اس كا حكم بھى مجلس ميں قبضہ كا ہى ہو گا.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے .

ماخذ: ماخوذ از: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميہ والافتاء