34658: اسے شادي ميں تعاون كےليے كچھ رقم دي گئي كيا وہ قبول كرلے


ميرے ايك رشتہ دار نے ميري شادي ميں تعاون كےليے بہت زيادہ رقم بھيجي كيا مجھے يہ رقم قبول كرليني چاہيے يا كہ ميرے ليے بچنا بہتراور جو كچھ ميرے پاس ہے اسي پر اكتفا كرنا چاہيے ؟

Published Date: 2005-05-21

الحمد للہ :

بغير كسي لالچ وطمع كے اسےقبول كرنےميں كوئي حرج نہيں ، اور جب بھي اس كےليےميسر ہو اسے مناسب بدلہ دينا چاہيے يا پھر اس كےليے دعاء ہي كرديا كرے كيونكہ رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے :

جو كوئي بھي تمہارے ساتھ اچھائي كرے اسے اس كا بدلہ دو اگر تمہارے پاس بدلہ دينے كےليے كچھ نہيں تو اس كےليے اتني دير تك دعاء كرتے رہو كہ تم يہ سمجھو اس كا بدلہ ادا ہوچكا ہے . ابوداود اور سنن نسائي اھ  .

اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ، ديكھيں : فتاوي اللجنۃ الدائمۃ ( 16 / 171 )
Create Comments