جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

روزے کب فرض ہوئے ؟

سوال

مسلمانوں پر روزے کس سال فرض کیے گئے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

رمضان المبارک کے روزے دو ھجری میں فرض کیے گئے ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگي میں نوبرس رمضان المبارک کے روزے رکھے ۔

امام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نورمضان المبارک کے روزے رکھے ، اس لیے کہ ھجرت کے دوسرے سال شعبان میں رمضان المبارک کے روزے فرض ہوئے تھے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ ہجری ربیع الاول کے مہینے میں فوت ہوئے تھے اھـ ۔ دیکھیں المجموع ( 6 / 250 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب