ہفتہ 11 شوال 1445 - 20 اپریل 2024
اردو

چھوٹے سےبچے نے گمشدہ سونے کا ٹکڑا اٹھالیا

4051

تاریخ اشاعت : 20-07-2004

مشاہدات : 4319

سوال

ہم ساحل سمندر پر تھے کہ میرے بیٹے نے مجھے ایک چمکدار چيز دی جوکہ سونےکا ٹکڑا تھا ہم اس کا کیا کریں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

جب چھوٹا بچہ یا پھر کم عقل اورمجنون کوئي گمشدہ چيز اٹھالے تواس کی جگہ اس کا ولی اس کا اعلان کرے گا اورضروری ہے کہ وہ ان سے وہ چيز لے لے اس لیے کہ وہ دونوں امانت اورحفاظت کے اہل نہیں ہیں ، اوراگرولی وہ چيز بچے اورمجنون کے پاس ہی رہنے دے اوروہ چيز ضائع ہوجاۓ تو اس پر ضمان ہوگی اوراسے ادا کرنی ہوگی ۔

اوراگر ولی اس کا اعلان کرتا ہے اورمدت گزرنے کےبعد بھی مالک نہیں آتا تووہ چيز ان دونوں کی ہے ۔۔۔ جیسا کہ بڑے اورعقل مند کا حق ہے اسی طرح ان دونوں کوحاصل ہوگی ۔

لقطہ اورگمشدہ اشیاء کے احکام کی تفصیل سوال نمبر ( 5049 ) میں گزر چکی ہے آپ وہاں دیکھ سکتے ہیں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد