جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

دوران دعا امام اللہ تعالی کی ثناء بیان کرے تو کچھ مقتدی "نَشْہَدُ" یا "حَقًّا" کہتے ہیں

46962

تاریخ اشاعت : 17-07-2016

مشاہدات : 3683

سوال

سوال: بسا اوقات ہمیں دعائے قنوت میں کچھ مقتدی حضرات "نَشْہَدُ" یا "حَقًّا" یا "آمِيْن" یا "سُبْحَانَكَ" کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں، اگر یہ الفاظ کہنا ثابت ہیں تو ہمیں بتلائیں کہ یہ الفاظ کب کہے جاتے ہیں؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

احادیث مبارکہ میں ہے کہ امام جس وقت دوران نماز دعائے قنوت پڑھے مقتدی امام کی دعا پر آمین کہیں گے، لیکن اللہ تعالی کی حمد و ثناء کے وقت  افضل یہی ہے کہ امام کی حمد و ثناء پر اکتفا کرتے ہوئے مقتدی خاموش رہیں۔

جبکہ کچھ مقتدی "نَشْہَدُ" یا "يَا اَللهُ"    یا کچھ اور کہتے ہیں اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔

اختصار کے ساتھ ماخوذ از:  تصحیح الدعاء" ( ص419 – 423)

واللہ اعلم.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب