جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

دينى تہوار و جشن

سوال

برائے مہربانى مجھے اسلام ميں دينى تہوار اور جشن كے متعلق بتائيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم مسلمانوں كے ہاں صرف عيد الفطر اور عيد الاضحى كے دو تہوار ہيں اس كے علاوہ كوئى اور تہوار نہيں، ان تہواروں ميں ہم فرحت و خوشى اور سرور كا اظہار كرتے ہيں، اور اہل و عيال كو مباركباد ديتے ہيں، بلكہ اس سے بھى بڑھ ان تہواروں ميں اللہ تعالى بڑائى ميں حمد تكبير كى صدائيں بلند كى جاتى اور نماز عيد ادا كرتے ہيں.

اس كے علاوہ ہمارے ہاں سال بھر ميں كوئى ايسا جشن اور تہوار نہيں جو معين ہو، ليكن اس كے علاوہ شريعت اسلاميہ نے كچھ ايسے خوشى كےموقع ركھے ہيں جس ميں كھانا كھلانا مثلا نكاح اور شادى اور بچے كا عقيقہ كرنا، ليكن اس كے ليے سال ميں كوئى دن مقرر نہيں بلكہ ہر مسلمان كى زندگى ميں ايسا دن آنے كى مناسبت كے موقع پر ہوتا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد