منگل 7 شوال 1445 - 16 اپریل 2024
اردو

عمرہ کرکے بال کٹوانا بھول گئى اورپھر دوبارہ عمرہ کرلیا

سوال

میں نے عمرہ کی ادائيگى کی اوربال کٹوانا بھول گئی پھرمیں نے دوبارہ نئے عمرہ کا احرام باندھا اوراورطواف اورسعی کرکےاپنے بال کٹوائے تومیرے پہلے اوردوسرے عمرہ کا حکم کیا ہوگا اورمجھ پرکیا واجب ہوتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

میں نے اس کے بارے میں اپنے استاد وشيخ عبدالرحمن البراک سے پوچھا توان کا جواب تھا :

مسلمان فقہاء کرام کے ہاں عمرہ پرعمرہ داخل کرنا صحیح نہيں لہذا دوسرا عمرہ ضائع ہوگا اوردوسرے عمرہ میں بالوں کی کٹنگ پہلے عمرہ کی طرف سے ہو گی۔ .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب