جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیامیں اخروی امورکامشاہدہ کرنا

5643

تاریخ اشاعت : 04-06-2003

مشاہدات : 7104

سوال

اس لۓ‎ کہ قیامت توابھی آئ‏ نہیں اور نہ ہی کوئ جنت اور جہنم میں پایا جاتا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیسے دیکھ لیا کہ لوگوں کو آگ میں سزا دی جارہی ہے اور انبیاء اور بچوں اور بعض لوگوں کو جنت میں دیکھا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اگر ہم اللہ تعالی کے متعلق یہ ایمان رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے تو یہ معاملہ اورمسئلہ ہمارے لۓ بہت ہی آسان ہوجاتاہے ، اور پھر ہمارا اس پر ایمان ہو گا کہ جوکچھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے وہ صحیح ہے ، اور اللہ تبارک وتعالی زمانے کا خالق اوراس پر قادر ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ امور دکھا دے جوکہ آخرت وقیامت میں ہونے والے ہیں ۔

جس طرح کہ اللہ تعالی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوجنت اورآگ کو دیوار میں دکھا دیا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کسوف ادا کررہے تھے اور قریب تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے لۓ جنت کے پھلوں میں سے انگوروں کا ایک گچھ لے لیتے حالانکہ جنت اور زمین کے درمیان کتنی زیادہ مسافت ہے ، تو جوجگہ کو قریب کردیتاہے اس کے لۓ یہ کوئ مشکل نہیں کہ وہ وقت وزمانے میں جوچاہے کرے اوراپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں ان اشیاء کا حقیقی مشاہدہ کرواۓ‎ جوکہ روزقیامت ہوں گے ، اس لے کہ آپ کا رب ہرچیز پر قادر ہے ۔  .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد