جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

آئيسكريم ميں الكحل ملانا

8968

تاریخ اشاعت : 03-08-2008

مشاہدات : 5990

سوال

ميرى عمر اكيس برس ہے اور ميں پانچ برس سے آئيسكريم كى دوكان پر كام كر رہا ہوں، سب كچھ صحيح طرح چل رہا ہے ليكن صرف اتنا ہے كہ مجھ پر انكشاف ہوا ہے كہ تين قسم كى آئيسكريم ايسى ہے جس ميں بہت قليل سى مقدار ميں ہوتى ہے جس سے نشہ نہيں ہوتا، تو كيا اسے فروخت كرنا اور كھانا حرام ہے، اور كيا اس دوكان پر كام كرنا بھى، ميرا خيال ہے كہ آئيسكريم ميں ذائقہ ملاتے وقت يہ الكحل اڑ جاتى ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہمارى رائے تو يہى ہے كہ اگر يہ تناسب انتہائى قليل ہو اور جو دوسرے ميں ختم ہو چكا ہو تو اس كا كوئى اثر باقى نہيں رہتا، اور اڑ جاتا ہے، اس بنا پر وہ اس جگہ ہى رہے، اور يہ قليل سى مقدار اسے كوئى نقصان نہيں ديگى.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد