الحمد للہ.
الحمدللہاس وصف کا نرسوں پر اطلاق جائز نہیں ہے کیونکہ فرشتے مذکر ہیں مونث نہیں اور اللہ تعالی نے مشرکوں کے اس قول کا انکار کیا ہے جس میں وہ انہیں مونث قرار دیتے تھے ۔
اور پھر رحمت کے فرشتوں کی کچھ خاص صفات ہیں جو کہ نرسوں پر فٹ ہی نہیں ہوتیں اور پھر نرسوں میں اچھی بھی اور بری بھی ہوتی ہیں ۔ لہذا انہیں اس صفت سے نوازتا نہیں ہے ۔
اور اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔.