اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

نماز میں تکبیر کہتے ہوئے رفع الیدین کرنے کا طریقہ

08-10-2015

سوال 121624

سوال: کچھ نمازیوں کو میں رکوع سے اٹھنے کے بعد ایسے ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھتا ہوں جیسے کہ وہ دعا کر رہے ہوں، یعنی: انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو چہرے کی طرف کیا ہوتا ہے، تو کیا ان کا یہ عمل سنت کے مطابق ہے؟ اور اگر یہ سنت کے مطابق نہیں ہے، تو رکوع کے بعد اور دیگر مقامات پر رفع الیدین کرنے کی صحیح کیفیت کیا ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نمازی کیلئے مسنون طریقہ یہ ہے کہ تکبیرِ تحریمہ ، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے، اور پہلے تشہد کے بعد تیسری رکعت  کیلئے اٹھتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو  کندھوں یا   کانوں تک  اٹھائے ، اس کیلئے اپنی ہتھیلیوں کو قبلہ رخ  رکھے، رفع الیدین کا یہی طریقہ  مسنون ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ اللہ تعالی عمل کی توفیق دے" انتہی.

نماز کا طریقہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔