الحمد للہ.
نمازی کیلئے مسنون طریقہ یہ ہے کہ تکبیرِ تحریمہ ، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے، اور پہلے تشہد کے بعد تیسری رکعت کیلئے اٹھتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھائے ، اس کیلئے اپنی ہتھیلیوں کو قبلہ رخ رکھے، رفع الیدین کا یہی طریقہ مسنون ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ اللہ تعالی عمل کی توفیق دے" انتہی.