ايك مقروض شخص نے قرض دينے والے شخص كو سودى بنك كى طرف منتقل كرديا تو كيا قرض دينے والے كے ليے بنك سے اپنا حق وصول كرنا جائز ہے، حالانكہ اسے علم ہے كہ بنك اور مقروض كا معاہدہ سودى ہے ؟
اس كا جواز بعيد نہيں، كيونكہ قرض دينے
والا شخص اس سودى لين دين ميں فريق نہيں، ليكن اسے چاہيے كہ وہ دونوں فريقوں كو وعظ
و نصيحت كرے اور ان كى خير خواہى كرے .