"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
جس شخص نے آخری دن یعنی 13 ذو الحجہ کو غروب آفتاب سے پہلے تمام جمرات کو کنکریاں نہیں ماریں تو اس کے ذمہ دم ہے جو کہ مکہ میں ذبح کیا جائے گا، کیونکہ اس نے ایک واجب ترک کر دیا۔
میں نے یہ سوال اپنے شیخ عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ کے سامنے پیش
کیا تو انہوں نے کہا:
"13 تاریخ کو سورج غروب ہونے رمی کا وقت ختم ہو گیا ہے، اور جس شخص نے تمام جمرات
کو غروب شمس سے پہلے کنکریاں نہیں ماریں تو اس کی رمی رہ گئی ہے، اور اس عمل کو
نماز پر قیاس نہیں کیا جاسکتا"
واللہ اعلم.